بے نظیر قتل کیس: بری ملزم رفاقت حسین کے لاپتہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
راولپنڈی (اے پی پی) عدالت عالیہ راولپنڈی نے بے نظیر قتل کیس میں بری ہو نے والے ملزم رفاقت حسین کے لاپتہ ہونے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں رہائی پانے والے ملزم رفاقت حسین کے والد صابر حسین نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں بیٹے کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔درخواست کی سماعت پیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے مسٹر جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ پیر کو سماعت کے موقع پر کاﺅنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ ملزم رفاقت سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے جسے 2007 کے مقدمہ نمبر 67میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ میں سی ٹی ڈی کے جواب پر ملزم کے والد کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی گئی ۔
بینظیر قتل کیس