مشرف کی ہدایت پر ڈاکٹر امجد این اے 53/54 سے پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر سے بنی گالہ میں اہم ملاقات کی ۔اس ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 53اور54سے الیکشن سے دستبردار ی کا اعلان کیا اور کہا کہ ان دونوں حلقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز ، ووٹرز اور سپورٹرز پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کریں گے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر امجد نے این اے 148سے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر امجد کی جانب سے دستبردار ہونے کے اعلان پر خوش آمدید کہا ۔
ڈاکٹر امجد دستبردار