• news

طارق محمود کھوکھر ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگران حکومت نے طارق محمود کھوکھر کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا ۔گزشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے طارق محمود کھوکھر کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے طارق محمود کھوکھر میں بھی دو سال تک اس عہدے پر فرائض انجام دے چکے جبکہ وہ جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے سیل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ قانونی ماہرین نے ان کی تقرری کے اقدام کو سراہا ہے طارق محمود کھرکھر 1996سے لیکر 2003تک بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
طارق محمود کھوکھر

ای پیپر-دی نیشن