• news

سپریم کورٹ میں نیب کیخلاف عالمی فرم کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے نیب کے خلاف عالمی فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ کے معاوضے کی درخواست پر رجسٹرار دفتر کے اعتراضات کے خلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کے لئے منظور کرلی۔ عالمی فرم نے نیب کو 500 ملین ڈالر کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے، فرم نے نیب کو خدمات فراہم کی تھیں۔ عالمی فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ نے جے آئی ٹی کے والیم ٹین کی فراہمی کی درخواست بھی کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جو معلومات فراہم کی گئیں وہ ہماری خدمات کے معاوضے کے تعین کیلئے عالمی ثالث میں ہماری ضرورت ہیں۔ عالمی ثالث نے فرم ایل ایل سی براڈ شیٹ سے کہا تھا کہ وہ نیب کو فراہم کی گئی خدمات کی دستاویزات پیش کرے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے عالمی فرم کی درخواست پر اعتراضات کئے تھے ۔ رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل جسٹس عظمت سعید شیخ نے چیمبر میں کی۔
نیب/ عالمی فرم

ای پیپر-دی نیشن