• news

فیصل آباد: 2 کمسن بھائی ڈوبے نہیں قتل ہوئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)فیصل آباد میں گزشتہ روزپانی کے جوہڑ سے ملنے والی بچوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے۔ بچوں کی موت پانی میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی بلکہ سانس کا رکنا بچوں کی موت کی وجہ بنی، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچوں کو قتل کیا گیا ۔ پولیس نے دوران تفتیش 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دو روزقبل فیصل آباد کے علاقے منصور آباد رہائشی 7سالہ ریحان اور 3سالہ ایان گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ بچوںکی نعشیں گزشتہ صبح گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے ملی تھیں۔ پولیس رپورٹ کے بتانے سے گریزاں ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا اور انکے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات تھے۔ دریں اثنا دونوں کمسن بھائیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ ورثا نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن