قصور: واردات کرکے بھاگنے والا ڈاکو ٹریفک حادثہ میں ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں فرار
لاہور+ قصور+ بہاولپور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ہربنس پورہ میں مزاحمت کرنے پر شہری کو چھری سے وار کرکے شدیدزخمی کردیاہے۔ ہربنس پورہ میںپھٹیاں والی پلی پردو ڈاکوؤں نے اعجاز کو گھیر لیااس سے 8ہزار 5سو روپے نقدی اورموبائل چھین لیا ۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اعجاز کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیااورفرار ہوگئے ۔ ماڈل ٹائون ایچ بلاک کے رہائشی عمر سکندر کے گھر سے 74لاکھ روپے کی ملکی غیرو ملکی کرنسی اورطلائی زیورات چوری ہو گئے ہیں ۔ڈاکوؤں نے اقبال ٹائون زینت بلاک کے رہائشی ہارون سبحانی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 11لاکھ روپے ،مصر ی شا ہ کے علا قہ گھو ڑ ے شا ہ چو ک میںند یم شر یف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ روپے ، شاد باغ میں ریاض اوراْس کی فیملی سے 3لاکھ 24ہزارروپے ،حدت کالونی کے علاقہ الحمد کالونی میں حسن علی اوراس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون ور دیگر سامان ،رائے ونڈ سٹی آرائیاں پنڈ میں عرفان کی دکان سے3لاکھ60ہزارروپے،ملت پارک میں قائم علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے،جوہر ٹاؤن میں عمران کی دکان سے ایک 1لاکھ12 ہزارروپے ،گارڈن ٹائون میں ذوالفقار علی سے 60ہزار روپے اورموٹرسائیکل لوٹ لی ہے ۔کاہنہ کے علاقہ چھیڈو پلی پر تین ڈاکوئوں نے بابر علی سے گن پوائنٹ پر ٹرک چھین لیاہے۔چوروں نے نواں کوٹ سے ذیشان، نو اب ٹاؤن سے کا شف کی گاڑیاں جبکہ شاہدہ ٹائون میں اکرم،یکی گیٹ میں غلام عباس،شفیق آباد میں محسن ،سندر میں کامران، گجرپورہ میں ریاض،پرانی انار کلی میں نوازش،مزنگ میں قاسم،مغلپورہ میں شہباز،لیاقت آبادسے رؤف کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ملتان روڈ دیناناتھ کے قریب ڈکیتی کی واردات کرکے فرا رہونے والا ڈاکو ٹریفک حادثہ میں ہلاک ساتھی ڈاکو فرار ہو گیا ۔ڈاکٹرشاداب اپنی فیملی کے ساتھ لاہور سے ملتان جا رہا تھا کہ دو ڈاکو اس سے گیارہ ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے تو کچھ دور جا کر دونوں ڈاکوایک گاڑی کی زد میں آکر کچلے گئے ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ پھولنگر صدر نے ڈاکو کی نعش کو قبضہ میں لے لیا ہے تاہم ڈاکو کی شناخت تا حال نہیں ہوئی ہے ۔ مزید برآں کچا رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں بدنام ڈاکو نادر لکھانی اور ساتھی شامل ہے۔ ہلاک ڈاکو نادر لکھانی کے سر پر 25لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ مقابلہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2علاقہ مکین بھی جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکو نادر لکھانی سندھ اور پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا اور ایس ایچ او حنیف غوری کے قتل میں بھی ملوث تھا۔