• news

لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارش، چھت گرنے سے 6سالہ بچی جاں بحق

لاہور (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں سمیت کئی شہروں میں تیزبارش بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد میں آندھی سے گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں اور اسکی 9 ماہ کی بیٹی، چار خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بارش کے دوران پورے شہر میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ تاریخی چوک گھنٹہ گھر سمیت شہر بھر کے تمام اہم چوک بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ جگہ جگہ ٹریفک جام رہا جو رات گئے تک گھنٹوں جاری رہا۔ مختلف مقامات پر بارش کے دوران بجلی کی بندش کئی کئی گھنٹوں جاری رہی۔ بیشتر مقامات پر بارش کے باعث گھروں کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا۔ کینال روڈ پر تیز بارش اور طوفانی آندھی سے جگہ جگہ درخت گرنے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ دریں اثناء سیالکوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقہ میں پانی کھڑا ہو گیا۔ بارش صبح گیارہ بجے شروع ہوئی اور مسلسل ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ فلڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق شام سات بجے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 82ہزار 920کیوسک ہے۔ سوہدرہ، گکھڑ منڈی اور ساہیوال میں طوفانی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ زبردست طوفانی آندھی سے بارش ایک گھنٹہ تک موسلادھار بارش، طوفان سے درخت گر گئے، بجلی کے کھمبوں پر درخت گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل، 32فیڈر ٹرپ کر گئے۔

ای پیپر-دی نیشن