کوئٹہ: سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرپشن کے الزام میں گرفتار
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ پرتو کو کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن ظفر ذیشان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن عطا منیم کی نگرانی میں سرکل افسر عبدالقیوم اور سرکل افسر ایوب گولہ اور ڈی ایس پی عابد بازئی و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے آج پیر کو محکمہ سول ڈیفنس میں کٹ کی خریداری میں خوردبرد کے الزام میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ پرتو کو انکے دفتر سے گرفتار کرلیا۔