کسان کو ہلاک کرنے کا رد عمل، انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھ مار ڈالے
جکارتا( نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے 300 کے قریب مگرمچھ مارڈالے۔ انڈونیشیا کے صوبے مغربی میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں کاایک کسان کو چبا ڈالاتھا ، جس پر گائوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا مغربی پاپواکے نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی کے مطابق مگرمچھوں کے فارم ہائوس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کے لیے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے ۔
گائوں والے کسان ک تدگین ے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لے کر فارم ہائوس میں موجود مگر مچھوں پر حملہ آور ہوئے اور نہوں نے سینکڑوں ریپٹائلز مارڈالے مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے فارم ہائوس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔