خونریز واقعات، متعلقہ اداروں کے نمائندے طلب، قائمہ کمیٹی داخلہ کے غیر معمولی اجلاس کا ایجنڈا
اسلام آباد (صباح نیوز) عام انتخابات2018 کے دوران خونریز واقعات پر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں طلب کرلیا گیا 19جولائی کو قائمہ کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔انسداددہشت گردی کی قومی اتھارٹی سے اعلی سیاسی قیادت اور دیگر رہنماؤں کی حالیہ خطرات کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان ، ہوم سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز شرکت کریں گے پرامن انتخابات یقینی بنانے کی مکمل بریفنگ دی جائے گی ۔وفاقی اداروں کو بھی نوٹسز بھجوادیے گئے ۔