میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے معیشت ہی توڑ ڈالی:اسد عمر
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے معیشت ہی توڑ ڈالی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک کمی ہے۔ پیر کو اسد عمر نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک کمی ہے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 6ہفتے کی درآمدات کے برابر ہیں، میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے، معیشت ہی توڑ ڈالی۔