نگران حکومت کی سکیورٹی اور دیگر اقدامات سے بالکل بھی مطمئن نہیں: غلام احمد بلور
پشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سانحہ یکہ توت کے حوالہ سے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ ہم اپنے طور پر بھی شواہد اکٹھے کررہے ہیں، نگران حکومت کی سکیورٹی اور دیگر اقدامات سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔ چیف جسٹس جن کا کام عدالت میں انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ہے وہ انتظامی معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں لوگوں سے سکیورٹی لی جائے یا دی جائے یہ کام حکومت کا ہے،نگران حکومت کے سکیورٹی اقدامات سع مطمن نہیں۔