لاپتہ بچیوں کی بازیابی‘ سیکرٹری داخلہ کمیٹی بنائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کمیٹی بناکر کام شروع کردیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس بچیوں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنائیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بنا دیتے ہیں۔ ایس پی سی آئی اے شیخ زبیر‘ ڈی ایس پی لیگل اظہر شاہ اور ڈی ایس پی سی آئی اے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔