• news

سیاستدانوں سے زیادہ بیوروکریٹس نے لوٹ مارکرکے اثاثے باہر منتقل کئے: پگاڑا

سانگھڑ (محمد قذافی) حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاڑو صبغت اللہ شاہ راشدی نے حر تحریک کے مرکزی ہیڈ کوارٹر گڑنگ بنگلو پر ہزاروں کی تعداد میں اپنے مریدین کو زیارت کروائی اس موقع پر پیر صاحب پگارو کا کہنا تھا کہ پچاس سو سیاستدانوں نے لوٹ مار کر اپنے اثاثے باہر منتقل کئے ہیں مگر بیوروکریٹس کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملک قرضوں کی نذر ہو گیا، ان لٹیروں سے جان چھڑائی جائے‘ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اس طوفان کی زد سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کیلئے فضول خرچیوں سے ہٹ کر بچت کرنی چاہئے ملک بھرمیں عوام کیلئے پینے کیلئے پانی میسر نہیں زرداری اپنی زمینوں کو سیراب کر رہا ہے‘ بھاشا ڈیم کی تعمیر جلد ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ہے جی ڈی اے اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے پوری قوم قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر چندہ جمع کرائیں کیونکہ بھاشا ڈیم ہمارے لئے ضروری ہے اگر بھاشا ڈیم نہ بنا تو آنے والے وقتوں میں پانی کے بحران میں مزید اضا فہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن