دشمنی ختم، اریٹیریا نے 20 برس بعد ایتھوپیا میں سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا
عدیس ابابا (سنہوا) 20 برس بعد تعلقات بحال ہونے پر افریقی ملک اریٹیریا نے ایتھوپیا میں سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔ دونوں میںدشمنی کا خاتمہ مذاکرات سے سے ہوا ہے۔ میوزک کنسرٹ کے دوران مذاکرات ہوئے اور ہائی سکیورٹی میں اریٹیرین صدر اور ایتھوپین وزیراعظم نے 26 سالہ رنجشیں بھلا کر سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے کیلئے اریٹیرین مشن کا جھنڈا لہرایا۔