• news

یونیک کے زیراہتمام آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب ہونیوالی فلم کی نمائشی تقریب

لاہور (پ ر) فلم ساز اور ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ زمانے کی جدت کے ساتھ ساتھ فلم کو بھی فروغ حاصل ہونا شروع ہو چکا ہے اور یہ امر خوش آئندہے ہے کہ آج فلم کو نہ صرف دیکھا جاتا ہے بلکہ اعلی تعلیمی اداروں میں فلم کی تعلیم اور اس آرٹ کے فروغ کے لئے خصوصی کورسز کا بھی اجراء ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام آسکر ایوارڈ کے لئے منتخب فلم ’’مائی پیور لینڈ‘‘کی نمائشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں چیئرمین سنسر بورڈ شعیب نذیر ، فلم ڈائریکٹر اسد بیگ، گلوکار وارث بیگ کے علاوہ مختلف اداکاراؤں ، ماڈلز اور اہم شخصیات اورفلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسرجہانزیب انور ملک نے کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے ۔ یہی وجہ ہے کہ یونیک گروپ کے طلبہ موسیقی اور دیگر شعبوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن