• news

مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر کالے قوانین ختم کر دیگی: مجتبٰی شجاع

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر امیدوار پی پی 147میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے آج اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اپنے حلقہ میں شادباغ، وسن پورہ بند روڈ، کلب چوک، کاچھوپورہ، مصری شاہ، مکھن پورہ میں 16دفاتر کا افتتاح کیا ،جہاںکارکنوں نے ان کا والہانہ استقال کیا منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، یوسی45 میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور ہم پاکستان کو بچانے، جمہوریت، آئین اور عوامی حاکمیت کے تحفظ کیلئے عوام 25جولائی کو اصل فیصلہ کرینگے اور انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن فتح یاب ہو کر کالے قوانین کو منسوخ کردیگی۔مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن