• news

ڈیرہ غازیخان کے لیگی امیدوار کرپشن میں ملوث، عوام بہکاوے میں نہیں آئینگے: سرار دوست کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے191 پی پی 289 سردار دوست محمد خان کھوسہ نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر رفاقت علی کی طرف سے دی گئی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن میں ملوث مسلم لیگی امیدواور یا کسی سرمایہ دار کے بہکاوے میں عوام آنے والے نہیں، اہلیان شہر کو بخوبی علم ہے کہ ہم نے اس شہر کی ترقی کی خاطر کیا کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت، سینکڑوں منصوبے مکمل کرائے ہیں۔بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سینکڑوں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم ہوئی ہیں۔ لوگوں کی محبت اور خلوص ہے کہ وہ کھوسہ خاندان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن کنگ جیل میں اور اس کے چیلے بھی جلد انجام تک پہنچنے والے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے باشعور ووٹرز کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ لغاری اور اسکے چیلے سے جان چھڑائیں۔

ای پیپر-دی نیشن