نواز شریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالا گیا: خادم عامر رشید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء خادم عامر رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگالیا، نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جیل کے باہر اتنی مدت تک بیٹھا رہوں گا، جتنی دیر وہ جیل میں رہیں گے، جیل پولیس انتظامیہ نے کارروائی کرکے لاہور بھجوا دیا، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہیں، ایک سازش کے تحت نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کی کوشش کی گئی ہے، جو الٹی پڑ جائے گی۔