سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث شریف فیملی کا زوال شروع ہوا: یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149، 150سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ حلقے میں جلسوں سے خطاب اور ڈور ٹو ڈور کمپین کی گھر گھر جاکر عمران خان کا پیغام پہنچایا، لوگوں کی جانب سے شان دار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشدنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا عزم کہ کے ووٹر سے ووٹ گھر جا کر مانگا جاتا ہے اسلئے میری کوشش ہے کا گھر گھر پھر کر مانگنے جائوں انشاء اللہ لوگ پی ٹی آئی کو اس دفعہ موقع دیں گے، نواز شریف اور ان کی بیٹی اڈیالہ جیل میں ہیں، نواز شریف نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا کہا تھا اللہ نے پانامہ بھیج کر ان کی رسی کھینچ لی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی چیخیں آسمان تک گئیں، تب سے شریف خاندان کا زوال شروع ہوا، نوازشریف مضبوط ترین وزیراعظم ہونے کے باوجود نا اہل ہوئے، نواز شریف اور اس کی بیٹی جھوٹ بولتے رہے آج جیل پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب ایم اے کر لیتے تو اے کلاس جیل مل جاتی۔