• news

ملک کے کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں: فوزیہ وقار

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ تمام سیا سی جماعتیں الیکشن 2018 میں خواتین کی نمائندگی کے لئیے مختص 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور الیکشن کے بعدتما م پارٹیاں پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کرخواتین کو فیصلہ ساز کمیٹیوں کا حصہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کمیشن حقوق نسواں عالمی صنفی رپورٹ 2017 پر پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ فوزیہ وقار نے خواتین کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں نمائندگی دینے پربھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں ایسے کئی علاقے ہیں جہاں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں ابھی تک خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہوا۔ فوزیہ وقار نے کہا کہ انہوں نے حساس پولنگ سٹیشنز پر خواتین ووٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئیے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے خصوصی درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن