چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہنزہ ویلی میں مقامی بزرگ کے ساتھ روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہنزہ (آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہنزہ ویلی میں مقامی بزرگ کے ہمراہ روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ہنزہ ویلی میں بنائی گئی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔ چیف جسٹس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے واضح رہے ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے۔