• news

اسلام آباد، خواجہ سراء عمران، شاہد خاقان، گلالئی کے مدمقابل: ہار جیت سے مطلب نہیں، الیکشن لڑنے کے حق پر خوش ہوں: ندیم کشش

لاہور (نیوز ڈیسک) انتخابات میںپہلی بار قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 170 خواتین امیدوار مردوں کا مقابلہ کرتی نظر آئیں گی وہیں اس الیکشن میں خواجہ سرا بھی بااثر اور تجربہ کار سیاستدانوں کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے بھی اس بار پاکستان کے اہم ترین سیاستدانوں کے خلاف ایک خواجہ سرا بھی انتخابی میدان میں اترے گا این اے 53 سے اس بار خواجہ سرا ندیم کشش بھی الیکشن لڑیں گے جن کا مقابلہ عمران خان شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی سمیت دیگر اہم سیاستدانوں سے ہوگا حلقے سے مجموعی طور پر 34 امیدوار الیکشن میں حصہ لرہے ہیں علاوہ ازیں اس حلقے سے پی پی پی ، اللہ اکبر تحریک، پاک سرزمین پارٹی، تحریک لبیک سلام، جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی اور تحریک لبیک اور دیگر جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ حلقے سے پہلی بار انتخابات لڑنے والے ندیم کشش اس عزم سے انتخاب لڑ رہے ہیں کہ لوگ انہیں ووٹ دیکر ایوان میں پہنچائیں گے جہاں وہ اپنی برادری کے افراد کیلئے بہتر قانون سازی کر سکیں گے۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ندیم کشش نے کہا کہ انہیں اپنی شکست اور جیت سے کوئی مطالب نہی وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ حکومت نے ان کے حقوق تسلیم کرکے انہیں انتخابات لڑنے کا موقع دیا۔ خواجہ سرا افراد کیلئے اب تک پاکستان میں اس لئے بہتر قانون سازی نہیں ہو سکی کیوں کہ ایوانوں میں ان کی نمائندگی نہیں ہے ندیم کشش اپنی انتخابی مہم کے دوران نہ صرف گھر گھر جاکر دکانوں اور مارکیٹوں کا دور کرکے لوگوں سے ووٹ مانگنے نظر آتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن