• news

اورنج ٹرین، میٹروبس کیلئے استعمال ہونے والے پارکوں، کھیل کے میدانوں کی بحالی، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت ودیگر سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست میں حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کی۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے پارک اور کھیل کے میدان ویران ہوکر رہ گئے۔ ترقیاتی منصوبوں سے درختوں اور شہر کی خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچا ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے باوجود کھیلوں کے میدان بحال نہیں کیے جا سکے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پارکوں کو ہر صورت بحال ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن