کوئٹہ : مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) خالق آباد منگچر کے علاقے سالارزئی میں پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس علاقہ میں ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے گئی ہوئی تھی۔ زخمیوں میں انسپکٹر آصف رشید ائے ایس آئی خیر محمد اے ایس آئی مہران کانسٹیبل حاجی خان، کانسٹیبل امیر بخش اور راہگیر عبدالقیوم لانگو شامل ہیں۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔