• news

مختلف شہروں میں شادی شدہ سمیت 2خواتین اور 4لڑکے، لڑکیوں سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت 2 خواتین، 2 لڑکوں اور 2لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیچہ وطنی میں دو نامعلوم افراد نے اللہ دتہ کی بیوی کو زبردستی گھر سے اٹھا کر قریبی فصلوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ میں ملزم صفدر نے 15 سالہ توصیف آصف کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال میں لڑکی نازیہ کو بہادر وغیرہ 6 مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے اور ویران جگہ پر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔ بہاولنگر میں 16 سالہ عظیم نامی ملزم نے 5 سالہ بچی دیبا کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ظفروال میں میں ملزم ندیم نے 14 سالہ کلیم اللہ کو زیادتی کا شکار کیا۔ ایمن آباد میں آدھورائے پل نہر اپر چناب نزد موڑ ایمن آباد بستی دینداراں میں ملزم رمضان نے 13سالہ لڑکی (ن) کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن