• news

دوسرے حلقے سے تائید تجویز کنندگان ہونے کی بناء پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف درخواستیں عدم پیروی پر خارج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دوسرے حلقے سے انتخابی امیدواروں کے تائیداور تجوید کنندگان ہونے کی بناء پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ ریٹرننگ افسروں نے دوسرے حلقے سے اتخابی امیدواروں کے تائیداور تجوید کنندہ ہونے کی بناء پر ان کے کاغذات نامزدگی بلاجواز مسترد کر دئیے۔ الیکش کمیشن کے وکیل چوہدری عمر حیات نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60کے تحت امیدواروں کے لئے انتخابی حلقے سے ہی تائید اور تجویز کنندگان ساتھ لانا قانونی تقاضا ہے، جس پر عدالت نے این اے 126سے میاں منیر، پی پی 145سے راشد منہاس اورپی پی 139سے ذوالفقار علی کی درخواستیں عدم پیروی کی بناء پر مسترد کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن