سیالکوٹ: ایڈیشنل سیشن جج کا حساس اداروں اور عدلیہ کیخلاف خطاب پر ارمغان سبحانی کیخلاف کارروائی کا حکم
سیالکوٹ(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نتاشہ نسیم سپرا نے حساس اداروں اور عدلیہ کیخلاف خطا ب کر کے شہر یوں کو اکسا نے کے الزام میںمسلم لیگ (ن) کے امیدوارقومی اسمبلی این اے 72 چو ہد ری ارمغان سبحا نی کے خلاف پولیس کوقانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر ملک عبداللہ نے امان اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ دائر کی تھی جس میں درخواست گزار نے اچوہدری ارمغان سبحانی پر لزام عائد کیا تھا کہ اس نے دھیرا ا سند ھا میں خطاب کر تے ہو ئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حساس اداروں اور عدلیہ پر تنقید کی تھی اور لو گوں کو بغاوت پر اکسایا تھا۔ ایڈ یشنل سیشن جج نتاشہ نسیم سپر ا نے ڈی پی او سیا لکوٹ اور ایس ایچ اوتھانہ صدرسیا لکوٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ عبد اللہ ملک کی در خواست پر قانون کے مطابق کا رروائی کر یں ۔