• news

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے مہدی حسن کو خراج عقیدت

لاہور ( نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار مہدی حسن کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے مہدی حسن بلاشبہ شہنشاہ غزل تھے انہوں نے جدت روایت اور نئے تجربات سے گائیکی کو ایک نیا اسلوب بخشا۔ انہوں نے 1935ء میں آٹھ سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے۔شہنشاہ غزل طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تاہم ان کے مقبول ترین گیت اور غزلیں برسوں عظیم فنکار کی یاد دلاتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن