گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انتخابی مہم سے فراغت کے بعد گھر واپس جانیوالے آزاد امیدوار پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی، این اے 82 سے آزاد امیدوار چوہدری عمران مہر گزشتہ رات اڑھائی بجے گھر واپس جا رہے تھے کہ موڑ ایمن آباد جی ٹی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان پر اچانک فائرنگ کر دی، وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گولیاں گاڑی کے پچھلے دروازے کو جالگیں ، امیدوار کی جانب سے تھانہ صدر میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔