• news

ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن ندیم یوسف زئی کی 26 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن ندیم خان یوسف زئی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس کاظم رضا شمسی نے سماعت کی۔ سابق ڈی جی سول ایوی ایشن ندیم خان یوسف زئی نے موقف اختیارکیا کہ بھوجا ائیر لائن جہاز گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ عدالتی حکم پر جوڈیشل کمشن نے اپنی رپورٹ میں مجھے بھی ذمہ دار ٹھہرایا،جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کی روشنی میں اور عدالتی حکم پر اسلام آباد میں واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ بھوجا ائیر لائن واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں میرے خلاف درج مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے۔ عدالت نے 26 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن