باغبانپورہ اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی
لاہور، حافظ آباد، دینہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اے ایس آئی نے خودکشی کر لی تھانہ باغبانپورہ میں انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی چند روز سے بہت پریشان تھا اور گذشتہ روز اس نے سر پر پسٹل رکھ کر گولی چلا دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ دینہ میں اویس حیدر نے وادلہ سے میلے پر جانے کیلئے پیسے مانگے جس پر والدہ نے پیسے دینے سے انکار کیا اور ڈانٹتے ہوئے میلے پر نہ جانے کو کہا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اویس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ حافظ آباد کے قریب کولو تارڑ میں شادی شدہ خاتون نے فیضہ بی بی کی قریباً سات سال قبل غلام مصطفے سے شادی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعددونوںمیاں بیوی میںناچاقی چلی آرہی تھی۔ خاوند غلام مصطفے جو کہ مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا وہ بیوی کو خرچہ بھی نہ دیتا تھا جس پر بیوی فیضہ بی بی نے دلبرداشتہ ہوکر پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔