• news

شجاع آباد: یوسف رضا کی بغیر پروٹوکول موٹر سائیکل پر گھر گھر انتخابی مہم

شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار)حلقہ این اے158کے امیدوار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا نیا الیکشن کا انداز اپنا لیا اور سکندرآباد بستی جھکٹر اور بستی شاہ پور ابھا کے علاوہ مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بغیر کسی پروٹوکول اور بغیر سیکورٹی کے ڈور ٹو ڈور اپنی الیکشن کمپین چلائی عوام نے گیلانی کے اس انوکھے اور بغیر پروٹوکول بغیر سیکورٹی کے انداز کو سراہا سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی عام لوگوں میں گھل مل گئے جس پر لوگ گیلانی سے مصافحہ کرتے رہے اور خوش ہوتے رہے گیلانی نے 25جولائی کو الیکشن کے لیے اپنا ووٹ مانگا جس پر لوگوں نے بھر پور طریقے سے گیلانی کو کامیاب کرانے کا وعدہ کیا ۔ جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنر میں رہنے والے سابق وزیراعظم نے صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے یہ انداز اپنایا ہے الیکشن گزرنے کے بعد وہ عوام کو نظر بھی نہیں آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن