شاہدرہ: ماں اور معصوم بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا: نوجوان زخمی
لاہور، فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تیز رفتار مزدا نے ٹرک نے ماں اور معصوم بیٹی کو کچل ڈالا جبکہ خاتون کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ شاہدرہ ٹائون کے علاقہ مصطفیٰ آباد کچی آبادی پھاٹک نمبر 6 کا 18 سالہ شاہ زیب موٹرسائیکل پر اپنی 20 سالہ عروج اور 7 ماہ کی معصوم بھانجی وفا زہرا اسد کے ساتھ رشتہ داروں کو ملنے جا رہا تھا کہ راوی پل پر پیچھے سے آنے والے رکشے نے ٹکر مار دی جس سے تینوں سڑک پر گر گئے جبکہ ماں بیٹی دونوں مزدا کے نیچے آکر موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ شاہ زیب زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور دونوں ماں بیٹی کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر کارروائی شروع کردی پولیس نے مزدا ڈرائیور شیراز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ حادثہ کے بعد ورثاء نے راوی پل پر احتجاج کرکے ٹریفک جام کر دی۔