• news

عوام کا کھایا ایک ایک پیسہ سابق کرپٹ حکمرانوں سے نکلوائیں گے: خادم رضوی

لاہور/اٹک/راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کھڑے تمام امیدوار ہر گھر تک تحریک لبیک پاکستان کا منشور پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم عدل فاروقی کے تحت پاکستان کے عوام کا کھایا گیا ایک ایک پیسہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں سے نکلوائیں گے۔ ڈیمز بنانے میں تحریک لبیک پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گی۔ نظریہ پاکستان کا تحفظ ملکی سالمیت کانشان ہے جس سے موجودہ سیاست دان و حکمران ہٹ چکے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان ہی واحد جماعت ہے جو اسوقت نظریہ پاکستان پر انتخابی میدان میں اپنے ملک بھر سے تقریباً 600 کے قریب امیدواران کے ذریعے 25 جولائی کو جیتے گی اور پاکستان اپنی بنیادوں پر واپس آکر دنیا کے نقشہ پر نئی تاریخ رقم کرے گا جس سے ہر مسلمان باغ باغ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن