پاکستان میں مستحکم حکومت کے قیام تک کشمیر کی وکالت کمزور رہے گی : راجہ فاروق حیدر
پشاور(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں مستحکم اور سیاسی حکومت نہیں بنتی تب تک کشمیر کی وکالت کمزور ہوگی۔ خیبر پی کے میں مشکلات کے باوجود سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ بلور ہائوس پشاور میں ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔