• news

کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں شہری کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار برطرف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں شارع فیصل پر جعلی پولیس مقابلے میں شہری محمد مقصود کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے 6ماہ بعد مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، برطرف اہلکاروں میں اے ایس آئی طارق خان، اہلکار عبدالوحید اور اکبر خان شامل ہیں۔ تینوں اہلکاروں کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن