• news

بریگزٹ پر اختلافات برقرار، برطانوی وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار بھی مستعفی

لندن(این این آئی)برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم ٹریزا مے کی کابینہ میں اختلافات اور وزراء کے استعفوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار جوٹو بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیب کی جانب سے استعفیٰ کسٹم سے متعلق بل میں ترمیم کی منظوری پر دیا گیا ۔ بل میں ترمیم برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کا حصہ ہے۔وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار بیب نے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔ یہ قانون بریگزٹ کے بعد برطانیہ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی لاگو کرنے سے روک دے گا۔۔

ای پیپر-دی نیشن