بلڈپریشر کیلئے تیارکردہ پاکستانی دوائی ’’والسٹن‘‘ پر کوئی پابندی نہیں: ڈریپ کی وضاحت
اسلام آباد(اے پی پی) (ڈریپ) نے بلڈپریشر کی دوا ’’والسٹن‘‘ مارکیٹ سے واپس لئے جانے یا اس پر پابندی کے حوالہ سے وضاحت کی کہ پاکستانی کمپنیوں کی تیار کردہ ’’والسٹن‘‘ پر کوئی پابندی نہیںبلکہ صرف چینی کمپنی میسرز زی جیانگ ہووائے فارما سیوٹیکلز کی تیار اور فراہم کردہ خام مال سے تیار شدہ برانڈ ز مارکیٹ سے واپس لئے گئے ۔