عمران نے پی ٹی آئی میں پاک چین تعاون یونٹ قائم کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان نے تحریک انصاف میں خصوصی پاک چین تعاون یونٹ قائم کر دیا ہے ، ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر نوٹی فلکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ یونٹ براہ راست چیئرمین تحریک انصاف کی نگرانی میں کام کرے گا۔ یونٹ معاشی تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سے تعاون کی پختہ راہیں تلاش کرے گا۔