• news

ایرانی نائب وزیر خارجہ کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

نئی دہلی(صباح نیوز)ایران اور بھارت کے مابین منظم سیاسی مذاکرات کا پندرہواں دور گذشتہ روز نئی دہلی میں ہوا ، نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے اس اجلاس میں ایٹمی معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد تہران اور نئی دہلی کے تعاون کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ان کی تقویت کے لئے نئے طریقے اور تدابیر اپنانے کو ضروری قراردیا۔سید عباس عراقچی اور وجے گوکھلے نے ایٹمی معاہدے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی اور عالمی معاہدہ قراردیا، دونوں رہنمائوں نیسیاسی، سکیورٹی، علاقائی مسائل، چاہ بہار، افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن