عمران خان صاحب سے عاجزانہ گزارش
مکرمی! تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب نے کرپشن کے متعلق جو جدوجہد کی ہے اس سے کسی کو بھی کچھ شبہ نہیں ہے۔ میاں نواز شریف کی جیل یاترا کے بعد اب عمران خان کے وزارت عظمیٰ میں تقریباً منزل قریب ہوگئی ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہ ہے کہ جب اقتدار آتا ہے تو زوال بھی قریب آنے لگتا ہے اور اگر جناب کپتان صاحب نے اپنا طرز زندگی اور گفتگو رویہ نہ تبدیل کیا تو جلدی زوال آجائے گا اس کی وجہ یہ کہ لیڈروں نے آپ کی بیعت کرنے میں معمولی سی کوتاہی بھی نہ کی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا خاندان آج تک وطن عزیز پر قابض رہا ہے۔ چیئرمین صاحب میں ایک عرض کرنا چاہتا ہوں کہ خدا نہ کرے آپ پر اگر کبھی برا وقت آیا تو یہ جو اپنی سابقہ پارٹیوں کے نہیں بنے آپ کا ساتھ بھی سب سے پہلے چھوڑ دیں گے آپ کی اللہ تعالیٰ نے اقتدار کے راستے کی تمام رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور کر دیں ہیں ۔ اب آپ مخلوق خدا کی بہتری کے لئے کوئی پروگرام ترتیب دیں آپ نے مزدوروں کے لئے کسی خاص پروگرام کا اعلان نہیں کیا الزامات کی سیاست سے کنارہ کشی کرلیں اپنی محنت ایمانداری سے کامیابی حاصل کریں۔جب وزیر اعظم بنیں تو بنی گالہ میں یتیم خانہ بنادیں وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی پریذیڈنٹ ہائوس ہسپتال بنا دیں ہر غریب امیر آدمی کے لئے علاج گاہیں اور درس گاہیں فری اور ایک جیسی ہوں تمام بڑی جاگیریں بحق سرکار ضبط کر لی جائیں ۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اقتدار کے پجاریوں سے محفوظ رکھے۔(محمد یوسف جنجوعہ، وزیرآباد)