• news
  • image

بلاول زرداری کی ڈیموں کے بارے میں ہرزہ سرائی

مکرمی ! میں اپنے پچاس سالہ سیاسی کیرئیر اور سیاسی تجزئیے کو مد نظر رکھ کر بلاول کو یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔یہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی آتا ہے۔ بلاول ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو یہ اچھی بات ہے لیڈر ہمیشہ اپنی طرف سے نئی بات کرتا ہے اور منواتا ہے۔ ڈیموںکے بارے میں محترم زرداری کی رائے سب جانتے ہیں آپ ان کے بیان کو مدنظر رکھ کر یہ کہ دیا ہے کہ ڈیموں کے بارے میں بات کرنا اور چندہ وغیرہ اکٹھا کرنے کا کہنے کو عدلیہ کو کوئی حق نہیں ہے۔ برخوردار مجھے سمجھائیں کہ جب اچھے اور ضروری کام کیلئے کوئی قدم نہ اٹھائے اور عدلیہ نے اگر اس خدمت کو شعار بنا لیا ہے تو یہ معدودے چند لوگوں کو چھوڑ کر پورے پاکستان کی آواز ہے۔ اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ ان کو شاباش اور دعا دی جانی چاہیے ۔ مستقبل میں اپنی طرف سے پاکستان کو کوئی نیا سود مند لائحہ عمل دینے کی کوشش کریں گے تو قوم بھی اس کی تقلید کرے گی وگرنہ یاد رکھیں کہ کافی ٹھوکریں کھانے کے بعد قوم اپنا برا بھلا خوب سمجھتی ہے اور لکیر کے فقیر کو بھی پہنچانتی ہے۔(منظر شفیع سینئر ایڈووکیٹ گلشن راوی لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن