• news
  • image

پانی کی قلت

مکرمی! پانی خدا کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ پانی ان بنیادی ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پانی کسی بھی جاندار کے جینے کیلئے بہت ضروری ہے اور آج پاکستان پانی کے اس سنگین مسئلے سے دوچار ہے۔ پانی کی اس شدید قلت کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ پانی کی شدید کمی کی وجہ منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کا ڈیڈ لیول پر پہنچ جانا ہے جس کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت ہو رہی ہے۔ آبپاشی کے لئے پانی کم مل رہا ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ اس مسئلے پر فوری نظرثانی کریں اور عوام کو چاہئے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر میں اپنے فنڈز کے ذریعے پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے بھرپور حصہ لیں۔(رخسار ملک‘ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن