بے حسی
بلوچستان اور KPKکے تین خود کش دھماکوں میں وطن کی آبرو ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت150سے زائد سیاسی کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا۔ سینکڑوں گھر اجڑ گئے اور ایک ایک آنگن سے بارہ بارہ جنازے اٹھے ۔ یہ سب الیکشن اور سیاست کے ہنگامے میں ہوا۔ مت بھولیں کہ خون ناحق کی ارزانی سے الیکشن بے معنی ہو جاتے ہیں ۔ اتنا بڑا سانحہ اور قوم بے حس ، الیکشن کمپین سمیت سب کچھ حسب معمول ہوتا رہا ۔ چینلز پر جشن کا سماں رہا اور ایک پر تو میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جگتوں کا باقاعدہ مقابلہ ہوتا رہا کوئٹہ کے ہسپتال کٹے پھٹے جلے ہوئے انسانوں سے پُر اور طبی عملہ نہ ہونے کے برابر ، مگر افسوس لاہور اور کراچی سے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کو کوئی نہ پہنچا۔