• news

برجیس طاہر کیخلاف ریفرنس بنانے اور طلبی کی خبر حقائق کے منافی ہے: ترجمان نیب

لاہور( صباح نیوز) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر پر ریفرنس بنا کر20 جولائی کو طلب کرنے سے متعلق خبر کی تردید کر دی ،ترجمان نیب لاہور نے برجیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس نہیں دیا گیا، اور ان کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں لہذا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ترجمان نے کہا کہ برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر جعلی ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے انہیں کوئی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا۔
نیب

ای پیپر-دی نیشن