انتخابات : اچھی خبر یں نہیں آ رہیں‘ عمران : ہیلی کاپٹر کیس میں نیب پیش نہ ہوئے
نتھیا گلی/ جہلم (صباح نیوز + نامہ نگار) عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں، انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ نگران حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان، فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوائیں لیکن نواز شریف کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جانا ہے۔ گلیات کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ بھی نہیں کر سکتا۔ اقتدار میں آکر ہر سال گلیات میں چار نئے سیاحتی مقام بنائیں گے۔ جہلم اور نتھیاگلی میں جلسوں سے خطاب کرتے عمران نے کہا کہ 25جولائی کو امےدوار نہیں صرف بلے پر مہر لگاکر ملک سے لوٹ مار کا نظا م ختم کر نا ہے۔ شرےف برادران نے ملک کو لوٹ کر بےرون ملک جائیدادیں بنائیں جبکہ ےہاں لوگ بنےادی سہولےات کو ترستے رہے۔ ملک مےں اب لوٹ مار کا نظام نہیں چل سکتا اس لئے اب نواز شرےف کے بعد شہباز شرےف کو اڈےالہ بھجوانا ہوگا۔ روٹی کپڑا اور مکان دےنے کا دعوےدار زرداری بھی بڑا ڈاکو ہے۔ عمران خان شام 6-30 بجے قرےب جلسہ گاہ پہنچے جہاں کارکنوں اور امےدواروں نے ان کا شاندار استقبال کےا۔ اس موقع پر مرکزی ترجمان فواد حسےن چوہدری، امےدوار قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، صوبائی اسمبلی کے امےدوار ظفر چوہدری، ےاور کمال اور دےگر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لےگ نے 35سال حکومت کرکے عوام کو کےا دےا ہے ان لوگوں نے غرےبوں پر بے جا ٹیکس لگا کر لندن، سعودی عرب اور بھارت مےں فےکٹرےاں لگائیں ان کو اپنے ملک مےں فےکٹری لگاتے ہوئے شرم آتی ہے لےکن ےہ ےہاں کےسے فےکٹرےاں لگا سکتے ہیں کےونکہ ان کا پےسہ لوٹ مار کا ہے اور ےہاں ان کو جواب دےنا پڑتا ہے۔ جن کے بچے باہر، گھر باہر، کاروبار باہر وہ ےہاں کےا لےنے آتے ہیں۔ صرف حکومت کرنے۔ نواز شرےف اور مرےم نواز کے جھوٹ نے ان کا بےڑہ غر ق کر دےا ہے اور ابھی تک اےک کےس کھلا ہے باقی کےسوں مےں بھی ان کا بھر پور پےچھا کرےں گے۔ پامانالےکس مےں شامل تمام افراد کے احتساب تک ہم چےن سے نہیں بےٹھےں گے۔ 25جولائی کو حکومت بنائیں گے اور ظلم کا نظام تبدےل ہوگا۔ شہبازشرےف پاکستان کا سب سے کرپٹ آدمی ہے۔ اس کے 10سالوں مےں 10ہزار ارب پنجاب مےں خرچ کےا گےا۔ لاہور مےں ہر سال 300ارب روپیہ خرچ کےا جاتا ہے جبکہ کے پی کے کا بجٹ 110ارب روپے کا ہے اس کے مقابلے مےں لاہور کا بجٹ 3گناہ زےادہ ہے ، کرپٹ حکمرانوںنے غےروں کے آگے بھےک مانگ کر پاکستان کو شرمسار کردےا ہے، بھکارےوں کی کوئی عزت نہےں کرتا۔ میری جان پارٹی کے لیے حاضر ہے جو جو تحریک انصاف کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ اپنا اور پارٹی کا نقصان مت کریں، آپ کی وجہ سے 20 سالوں سے خون چوسنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے بیرونی ممالک سے قرضے لے لے کر قوم کو ذلیل کردیا۔ کرپشن سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی امیر سے امیر ترین ہوتے گئے۔ شہباز شریف اب کہتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کو روکا جائے کیونکہ اب ان کی مرضی کے الیکشن کروانے والے نہیں ہیں۔ ق لیگ کے رہنما اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو (مرحوم) کی صاحبزادی فضہ جونیجو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ دونوں شخصیات نے بنی گالہ میں عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
عمران
پشاور/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں نیب کی جانب سے طلب کرنے پر پیشی کے لیے مہلت مانگ لی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپی کے حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب)خیبرپی کے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدھ کے روز طلب کیا تھا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے نیب کودرخواست کے ذریعے جواب بھجوایا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات قریب ہیں۔ عمران خان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں اس لیے 18جولائی کو طے شدہ مصروفیات کے باعث ان کا نیب میں پیش ہونا مشکل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے انتخابات کے فوری بعد عمران خان ترجیحات نیب کے روبرو پیش ہوں گے اس لیے نیب مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقرر کرلے۔ درخواست میں بابر اعوان کی جانب سے بتایا گیا عمران خان نے نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عزائم سے مبرا مکمل طور پر شفاف احتساب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہمیشہ نیب کو مضبوط بنانے کی وکالت کی اور انتخابات میں کامیاب ہوئے تو نیب کو مضبوط بنائیں گے۔ دوسری جانب نیب خیبرپی کے کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے جس میں عمران خان کے انتخابی مہم میں مصروف ہونے کے باعث وقت مانگا گیا ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے انتخابی مہم کے دوران دوسرے سیاستدانوں کیخلاف غیراخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن نے انتخابی مہم کے دوران غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، نوٹس اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی بنیاد پر جاری کیا گیا، عمران خان کو ( آج) الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا ہے، الیکشن کمشن کا چار رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عمران خان کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمشن کا چاررکنی بنچ عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
پیش نہ ہوئے