• news

مریم نواز اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا¶س منتقل ہونے کو تیار نہیں

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کو پنجاب حکومت نے سہالہ ریسٹ ہا¶س منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں ان کو تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں لیکن وہ اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا¶س منتقل ہونے کےلئے تیار نہیں۔ وہ خواتین قیدیوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اڈیالہ جیل میں ہی رہنا چاہتی ہیں۔ جہاں ان کے والد میاں نوازشریف اور شوہرکیپٹن (ر) محمد صفدر مختلف سیلوں میں قید ہیں۔ وہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اپنے والد اور شوہر سے ملاقات کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کسی سہولت کا تقاضا کیا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت کی ہے۔ تاہم مریم نواز نے ان سیاسی رہنما¶ں کی سوانح عمری اور ان پر لکھی ہوئی کتب کی فہرست دی ہے۔ جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت جیل میں گزارا ہے۔
مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن