• news

شاہدرہ: پی ٹی آئی کارکن اُلجھ پڑے، حافظ آباد میں لیگیوں سے تصادم 10افراد زخمی

لاہور/ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔ کارکنوں میں شدید نعرے بازی کے بعد جھگڑا ہوگیا، واقعہ نماز فجر سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چوک فاروق اعظم میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ جاری تھی، اس دوران وہاں سے پی ٹی آئی کا قافلہ گزرا، دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا شروع ہو گیا، جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے الیکشن آفس سمیت (ن) لیگ کے صوبائی امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے نجی ہسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے قریبی دکانداروں پر بھی تشدد کیا، واقعہ کے خلاف مقامی تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں تحرےک انصاف کے دو گروپوں کے درمےان شاہدرہ کے جلسے کے دوران جھگڑا‘ ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا بے تحاشا استعمال ہوا، 5 کارکنان زخمی ہو گئے۔ سٹےج پر جانے کے معاملے پر ےاسر گےلانی اور چوہدری خالد گجر کے حماےتوں کے در مےان جھگڑا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی/ جھگڑا

ای پیپر-دی نیشن