گرفتاری کے وقت نواز شر یف اورمر یم سے ائیرپورٹ پر بدسلوکی کی گئی: پرویز رشید
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے الزام لگایا ہے کہ گرفتاری کے وقت سابق وزیر اعظم نواز اور ان کی صاحبزادی سے لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر بدسلوکی کی گئی ان کی تصاویر اور فلمیں بنائی گئیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب حکام کی طرف سے ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔ پہلے لاہور ائیرپورٹ اور بعد ازاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ بدسلوکی کی گئی سینیٹر پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر نیب حکام نے نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی جگہ سے حرکت نہ کرنے کا حکم دیا جبکہ دونوں کی تصاویر اور فلمیں بھی بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور سپریم کورٹ اس قابل مذمت کا نوٹس لے کیونکہ قومی رہنما¶ں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک ناقابل برداشت ہے اور کسی کو بھی قومی رہنما¶ں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پرویز رشید